قسمت بیگ کا قتل، سیکریٹری زیر حراست

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور پولیس نے بیانات میں تضاد سامنے آنے پر اداکارہ کے سیکریٹری علی بٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے قسمت بیگ کے سابق شوہر رانا مزمل، اداکارہ ماہ نور اور اس کے دوست کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

لاہور پولیس کے حکام کے مطابق اداکارہ کے سیکریٹری سے پوچھ گچھ کے دوران اس کے بیانات میں تضاد سامنے آیا جس پر علی بٹ کو حراست میں لیا گیا۔

قسمت بیگ کی والدہ کے مطابق علی بٹ مقتولہ کا سیکریٹری ہی نہیں بلکہ پُرانا دوست بھی تھا۔

پولیس نے جلد ملزموں تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ قسمت بیگ کو نامعلوم افراد نے 24 نومبر کو گاڑی روک کر گولیاں ماری تھیں۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: