جنرل زبیر محمود کے کیرئیر پر ایک نظر

جنرل زبیر محمود حیات کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی تعینات کیا گیا ہے۔

وہ پاک فوج میں اس وقت سب سے سینئر جنرل اور چیف آف جنرل اسٹاف ہیں جسے آرمی چیف کے بعد نہایت اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔

تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے وہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور کور کمانڈر بہاولپور رہے۔

جنرل زبیر محمود حیات برطانیہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کیمبرلی اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔

میجر جنرل کی حیثیت سے وہ جنرل آفیسر کمانڈنگ سیالکوٹ رہے۔ انہوں نے اسٹاف ڈیوٹیز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض انجام دئیے۔

جنرل زبیر محمود حیات کو جنوری 2013 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

دسمبر 2013 میں انہیں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا عہدہ دیا گیا۔ 2001 میں بنائی گئی یہ ڈویژن پاکستان کے جوہری اثاثوں پر تحقیق کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے اور یہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سیکریٹریٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات عسکری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد پاک فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔

ان کے بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: