ماہرہ خان رئیس کی پروموشن نہیں کرینگی

 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کیلئے اپنی پہلی فلم رئیس کی پروموشن میں حصہ نہیں لیں گی۔ حصہ نہ لینے کی وجہ دونوں ممالک کے بیچ حالیہ کشیدگی ہے۔

اس سے قبل اداکار فواد خان بھی کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی پروموشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ اس فلم میں ان کا کردار مہمان اداکار کا تھا۔

ماہرہ خان کے ہمراہ فلم رئیس میں اداکار شاہ رخ خان، اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ نوازالدین صدیق پولیس افسر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ فلم رئیس کا ٹریلر جلد جاری کیا جائے گا۔ ماہرہ خان اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوں گی۔ شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی، فلم کی تشہیر کیلئے بھارت کے9 شہروں کا دورہ کریں گے۔

دیگر شہروں میں پروموشن کیلئے ویڈیو کال کا سہارا لیا جائے گا۔ یہ فلم اگلے برس 26 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: