زیرزمین سمندر اندازے سے زیادہ وسیع

سطح زمین کے نیچے موجود پانی کے وسیع ذخائر کے بارے میں تو سائنسدان برسوں قبل ہی پتہ چلا چکے ہیں۔تازہ ترین تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ یہ زیر زمین سمندر، سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔

امکان ہے کہ یہ سمندر سطح زمین پر موجود تمام سمندروں کے برابر ہے۔اندازہ ہے کہ یہ سمندر سطح زمین سے 620 میل نیچے موجود ہے۔

کرہ ارض پر انسانی زندگی کی بقا میں یہ زیرزمین سمندر بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے زیر زمین موجود پتھر گرم علاقوں سے سرد علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں۔

انہی سمندروں کی بدولت زیر زمین آتش فشاں سرگرمیاں بھی وجود میں آتی ہیں۔ یہ آتش فشاں، زمین کے بیرونی سطح کو برقرار رکھنے میں اہم ہیں اور اگر یہ آتش فشاں نہ ہوں تو کرہ ارض سے خشکی کا وجود ختم ہوسکتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں اگر کہا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر زیر زمین سمندر کا وجود ختم ہوجائے تو ایسے میں زمین سے بھی زندگی کا وجود ختم ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق زیر زمین موجود سمندر کا وزن، زمین کے کل وزن کا ایک اعشاریہ فیصد ہوسکتا ہے۔

اسی امر کی تصدیق ریاست الینوئس کی سرکاری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے بھی ہوئی ہے۔ تحقیق میں ماہرین نے ایک ایسے ہیرے کا تجزیہ کیا تھا جس کی تخلیق 90 ملین برس میں ہوئی۔

ہیرے کی اندرونی جانب ہائیڈرولوکسیئن پائے گئے۔ یہ عموماً پانی سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس بنیاد پر ماہرین نے یہ اندازہ قائم کیا ہے کہ زیر زمین پانی اس اندازے سے کہیں زیادہ گہرائی میں اور وسیع تر ہے، جو اب تک اس کی موجودگی کے حوالے سے لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: