پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام

ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مسائل سے دوچار ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان 5 وکٹس کے نقصان پر بمشکل76رنز بنا سکا۔
دوسرے روز کے کھیل میں سہیل خان نمایاں ترین بولر رہے، جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کیویز اس میچ کے آغاز میں مشکلات کاشکار دکھائی دے رہے تھے۔ میزبان ٹیم 119 رنز پر 5 وکٹس گنوا چکی تھی۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں بی جے واٹلنگ اور گرینڈ ہوم کے درمیان قائم ہونے والی شراکت کے بعد کیویز نے میچ میں واپسی کاآغاز کیا۔
کیوی بلے بازوں میں اجیت راول نے 55، واٹلنگ 49، روس ٹیلر نے27 رنز بنائے تھے۔ سہیل خان نے 4، محمد عامر 2 جبکہ عمران خان 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہر علی نے اوپننگ کی ۔چوتھے اوور کے اختتام تک دونوں ہی اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ سمیع اسلم نے 5 جبکہ اظہر علی نے 1 رنز بنایا۔ سینئر بلے باز یونس خان بھی 13 گیندیں کھیل کے بمشکل 2 رنز بنا سکے اور واٹلنگ کی گیند پر سائوتھی کو کیچ دے بیٹھے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بابر اعظم34 رنز کے ساتھ جبکہ سرفراز احمد 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو کیویز کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی مزید 195 رنز کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: