پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کردیں گے تاکہ بھارتی کسانوں کی پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔
بھارتی پنجاب میں جاری انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی وجہ سے بہت سا پانی ضائع ہوجاتا ہے اور بھارتی کسان محروم رہ جاتے ہیں۔
پاکستان کی طرف جانے والے پانی پر بھارت کا حق ہے۔ ہم بھارتی کسانوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ماضی کی حکومتوں نے اس جانب توجہ نہیں دی اور پاکستان نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ مودی نے اس موقع پر سرجیکل سٹرائک کے بارے میں بھی بڑھک ماری کہ پاکستان کو معلوم بھی نہیں ہوسکا کہ اسے کس نے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے مشرقی دریائوں، راوی، ستلج اور بیاس پر بھارتی حق تسلیم کیا جائے گا جبکہ چناب، جہلم اور سندھ پر پاکستان کو حق حاصل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: