فلیمنگو رقص میں چھپا راز بے نقاب

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ فلیمنگو کیلئے اپنے ساتھی کی تلاش آسان کام نہیں ہے ۔ اس کیلئے یہ آبی پرندہ ایک پیچیدہ 136 حرکات پر مشتمل رقص کرتا ہے، تب کہیں جا کے ساتھی کی تلاش میں کامیاب ہوپاتا ہے۔
گلابی رنگت اور پتلی ٹانگوں والے فلیمنگو اپنی منفرد فطرت کی وجہ سے ماہرین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ یہ پورے سیزن کے دوران صرف ایک ہی ساتھی کے ہمراہ وقت بتاتے ہیں۔ لیکن اس ایک ساتھی کی قیمت وہ پیچیدہ رقص ہے جو اب ماہرین پر آشکار ہوا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ یہ فلیمنگو فنون لطیفہ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ رقص جس قدر پیچیدہ ہو، ساتھی کی تلاش کا کام اسی قدر آسان ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے اس دلچسپ تحقیق کیلئے جنگلی فلیمنگو کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ کیا تھا۔ یہ فعل 100 سے زائد فلیمنگو پر سرانجام دیا گیا۔
ماہرین نے اندازہ لگایا کہ فلیمنگو عموما دو سے 8 کے بیچ میں پوسچر اپناتے ہیں۔ اس دوران ایک سے دوسرے پوسچر میں داخلے کیلئے وہ 2 سے 17 کے بیچ انداز تبدیل کرتے ہیں۔
اس سے قبل ایک اور دلچسپ تحقیق میں یہ حقیقت بھی آشکار ہوچکی ہے کہ فلیمنگو اپنے ساتھی کو متوجہ کرنے کیلئے میک اپ کرتےہیں۔ یہ میک اپ اس علاقے میں درختوں سے رسنے والا ایک محلول ہوتا ہے جو جسم پر ملنے سے فلیمنگو کی گلابی رنگت مزید نمایاں ہوجاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: