رنویر نے دپیکا سے منگنی کرلی؟

فلم رام لیلا سے وجود میں آنے والی دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی جوڑی کے بارے میں بھارتی میڈیا میں ان دنوں افواہیں گرم ہیں۔ تازہ ترین دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ جوڑے نے منگنی کرلی ہے۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے مابین تعلقات فلم رام لیلا کے بعد بے حد گہرے ہوگئے تھے۔ دونوں کھلے عام ایک دوسرے کیلئے اظہار محبت بھی کرتے رہے۔
کچھ عرصے کے بعد یہ تعلقات سرد پڑ گئے تھے لیکن حال ہی میں دونوں کے فلم بے فکرے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے سے دونوں کے درمیان قربتیں ایک بار پھر بڑھ گئی تھیں۔
گزشتہ دنوں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں جب رنویر سنگھ سے ان کی پریم کہانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے گول مول جواب دیا جس پر ایک بار پھر دونوں کی جوڑی ٹوٹ جانے کی خبریں گرم ہوگئیں۔
گزشتہ روز مکیش اور انیتا امبانی نے اپنی بھتیجی کی شادی کی خوشی میں ایک عشائیہ دیا جہاں رنویر اور دپیکا ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گاڑی سے اترے۔
اس منظر نے جہاں دونوں میں علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی، وہیں ایک نئی افواہ گرم ہوگئی کہ جوڑے نے منگنی کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: