اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشدیدگی اور لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
بانکی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ خطے کی عوام کے ساتھ ہے۔ دونوں ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ جارحیت سے گریز کیا جائے ۔
اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے کے درمیان امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
بھارت کی جانب سے گزشتہ تین ماہ سے کنٹرول لائن پر جاری جارحیت میں تاحال پاک فوج کے 30 کے قریب جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بتانے سے گریزاں ہے۔