ہملٹن ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر

ہملٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ پہلے دن کے کھیل میں کیویز 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا سکے۔
اس میچ کیلئے ٹاس پاکستان نے جیتا تھا اور میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔ میچ کا آغاز پاکستان کے حق میں بے حد شاندار ثابت ہوا جب اوپنر کیتھم بغیر کوئی سکور کئے ہی عامر کی گیند پر کیچ ہوئے۔
ولیم سن بھی 39 کے مجموعی سکور پر سہیل خان کا شکار بنے۔ انہوں نے13 رنز بنائے تھے۔
اس وقت جیت راول 35 جبکہ روس ٹیلر 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پہلے دن کا دوسرا سیشن بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا جبکہ مجموعی طور پر پورے دن میں صرف 21 اوورز کا کھیل ہوا۔
کل کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل شروع کیا جائے گا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کیویز جیت چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: