عراق کے شہر کربلا سے واپس آنے والے شیعہ زائرین کے قافلے پر ٹرک بم حملے میں 80 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔
دارالحکومت بغداد سے 120 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے شومالی کے ایک پٹرول پمپ پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔
یہ قصبہ کربلا سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
کربلا میں اربعین کے جلوسوں میں شرکت کے بعد واپس آنے والے شیعہ زائرین کی 7 بسیں پٹرول پمپ پر کھڑی تھیں جب بارود سے بھرا ٹرک وہاں ٹکرایا گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد ایرانی زائرین کی ہے۔ بسوں میں بحرینی اور عراقی شہری بھی سوار تھے۔
شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اربعین کے موقع پر اندازاً 2 کروڑ زائرین کربلا میں امام حسین کے روضے پر حاضری دیتے ہیں جن کی اکثریت پیدل چل کر وہاں پہنچتی ہے۔