جنوبی کورین صدر نے ویاگرا کیوں خریدی؟

جنوبی کورین صدر پارک جیون سے اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ صدارتی محل کے اخراجات میں ویاگرا کی 360 گولیوں کا بل کیوں شامل ہے۔ جنوبی کورین صدر پارک جیون ان دنوں کرپشن الزامات کی زد میں ہیں۔
اپوزیشن جماعت کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ویاگرا کی گولیاں جنوبی کوریا کی خاتون صدر کے دورہء ایتھوپیا، کینیا، یوگینڈا کے لئے خریدی گئی تھیں۔
مذکورہ ممالک سطح سمندر سے تقریبا سوا میل بلندی پر ہیں اور اس کی وجہ سے انسانی طبیعت میں پیدا ہونے والے بوجھل پن سے نمٹنے کیلئے ویاگرا بڑی مقدار میں خریدی گئی تھی۔
یہ گولیاں استعمال نہیں کی گئیں تھیں۔ جنوبی کورین ڈاکٹرز ویاگرا اور اس قسم کی دیگر ادویات کوہ پیمائوں کو بلندی کے باعث ہونے والی کیفیت سے نمٹنے کیلئے دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کرپشن سکینڈل کے سبب جنوبی کورین حکومت ان دنوں شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے، صدر کی جانب سے کرپشن کے معاملے پر آواز اٹھانے پر وزیراعظم کو بھی برطرف کیا جاچکا ہے۔ صدر پر الزام ہے کہ ان کی گہری دوست اور مشیر چوئے چون سل نے ذاتی مفاد کیلئے فنڈز میں خردبرد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: