بلیک فرائیڈے سیل، رش سے بچنے کا انوکھا حل

گوگل نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر مختلف شاپنگ سنٹرز پر صارفین کے رش سے نمٹنے کیلئے منفرد حل تلاش کیا ہے۔ گوگل شاپنگ سنٹرز کا رخ کرنے والے صارفین کو وہاں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
گوگل پر اب کسی بھی ایسے مقام کی تلاش کی صورت میں اس طرح کے پیغامات دکھائی دیں گے جیسا کہ “تھوڑا مصروف ہے” وغیرہ۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کو مذکورہ مقام پر شاپنگ کیلئے رخ کرنے والوں کے رجحانات کی اطلاع بھی دی جائے گی۔ مثلاً یہاں صارفین عموماً کتنی دیر ٹھہرتے ہیں، اور یہ کون سے اوقات میں زیادہ مصروف ہوتی ہے۔
ماہرین کی جانب سے اس سہولت کے موثر ہونے پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بلیک فرائیڈے پر امریکہ میں شاپنگ کے معاملے میں زیادہ بیتابی دیکھنے کو ملتی ہے۔ برطانوی صارفین عموماً آن لائن شاپنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں صارفین نومبر کے مہینے کا بیتابی سے انتظار کرتے ہیں۔ اس ماہ کے چوتھے جمعرات کو “تھینکس گونگ ڈے” کے اگلے روز جمعہ کے دن سال کی سب سے بڑی سیل “بلیک فرائیڈے” لگائی جاتی ہے۔ یہ سیل عموماً کرسمس کی شاپنگ کا آغاز سمجھی جاتی ہے۔
پاکستان میں بلیک فرائیڈے سیل کے رجحان نے گزشتہ ایک برس کے دوران زور پکڑا ہے۔ دوکانوں پر رش اور صارفین کی جانب سے چھینا جھپٹی کے واقعات تو عام دیکھنے کو ملتے ہی ہیں ۔
گوگل کا ٹائم فیچر گزشتہ ایک برس سے کام کررہا ہے، گوگل کی میپ اور سرچ آپشنز کو استعمال کرنے کی صورت میں یہ بتاتا ہے کہ یہاں تاریخی رش کس موقع پر ہوا تھا۔
نئی سہولت گوگل ایپ یوزرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے تازہ ترین صورتحال بتائے گی۔ صارفین کے مطابق یہ صرف بڑے سٹورز کے بارے میں اصل صورتحال بتا رہی ہے۔
چھوٹے شاپنگ سینٹرز کے بارے میں صرف یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ وہاں تھوڑا رش ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال کاروباری حلقوں کو ناپسند ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح صارفین ان کی دوکانوں کا رخ کرنے سے کترائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: