چین، مچان گرنے سے40 ہلاک

چین میں بجلی گھر کی مچان بیٹھنے سے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ حادثہ چینی صوبے جیان زی میں زیر تعمیر بجلی گھر میں پیش آیا۔ کولنگ ٹاور کیلئے مچان کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ وہ اچانک دھماکے سے گر گیا۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مچان کے نیچے اب بھی درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔ ملبہ کنکریٹ، تختے اور بھاری سریوں پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ امدادی کاموں کو جاری رکھنے اور ملبے کو اٹھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیر تعمیر علاقے میں جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں کم از کم68 افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: