جواب دیں گے، جگہ اور وقت کا چناؤ خود کریں گے

مظفر آباد کی وادی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی فائرنگ سے 10 افراد کی ہلاکت اور لائن آف کنٹرول پر 3 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا۔

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بات چیت کی۔

پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اپنے ہم منصب کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کے لیے جگہ اور وقت کا چناؤ خود کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کا بس اور ایمبولینس پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ سرحد پر حالیہ کشیدگی کسی بھی وقت بڑی جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نوٹوں کی تبدیلی کے معاملے پر بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے اور الیکشن کے لیے سرحد پر حالات خراب کررہے ہیں۔ معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے معاملے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو 24 گھنٹے میں دوسری بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

پاکستان نے فوجی جوانوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا اور جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: