ایل او سی پر فائرنگ،10 سویلین،3فوجی شہید

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 7 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن تیمور، حوالدار مشتاق اور لانس نائک غلام حسین شہید ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے مختلف حصوں پر بھی صبح سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صبح پیش آنے والے واقعے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک مسافر بس کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے میں اس ایمبولینس کو بھی بھارتی فوج نے نشانہ بنایا تھا جو زخمیوں کو لینے کیلئے بس تک گئی تھی۔اس واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی 230 بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے 13 بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
پاکستان گزشتہ 2 ماہ کے دوران دو بار بھارتی ہائی کمشنر کو بھی احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے دفتر خارجہ طلب کرچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: