کراچی سے اسلحے کی ایک اور کھیپ برآمد

رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے عسکری ونگ کے زیر استعمال رہنے والا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
برآمد کئے گئے اسلحے میں دو ایس ایم جیز، 30 بور کے 3 پستول اور 3 رپیٹر کے علاوہ ایک ایل ایم جی ، سیون ایم ایم رائفل اور ایٹ ایم ایم رائفل شامل ہیں۔ ایس ایم جیز کے 1650، ایٹ ایم ایم کے 350، بارہ بور کے 50 راونڈ ، تیس بور پستول کے 50 راونڈ جب کہ 17 میگزین بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق جس گھر پر کارروائی کی گئی وہ عسکری ونگ کے دہشتگردوں کے زیر استعمال تھا اور پکڑا گیا اسلحہ شہر میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عزیز آباد اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی مختلف گھروں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، بلٹ پروف جیکٹیں اور پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: