پیمرا کوڈی ٹی ایچ کی نیلامی کی مشروط اجازت

سپریم کورٹ نے پیمرا کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کی نیلامی کی مشروط اجازت دے دی۔گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کیا تھا، جسے پیمرا نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک بولی جیتنے والے کو لائسنس جاری نہ کیا جائے۔
پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ آج ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی ہے، لیکن لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع کے ذریعے نیلامی کے عمل کو روک دیا ہے، جس سے پیمرا کو نقصان ہوگا۔
نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے کئی ممالک کے سرمایہ کار پاکستان آئے ہیں اور ان سرمایہ کاروں کو بغیر بولی واپس بھجوایا گیا تو ملک کی بڑی بدنامی ہوگی۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے جوابی دلیل میں کہا کہ عدالت انہیں بھی بولی میں حصہ لینے کی اجازت دلوائے۔
واضح رہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو کیبل آپریٹرز کی جانب سے ان کا معاشی قتل قرار دیا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما خالد آرائیں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ڈی ٹی ایچ کو 3 سال کیلئے موخر کیا جائے۔
حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کیبل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں کیبل کی نشریات بند کردی تھیں، جسے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد ختم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: