روس ٹیلر، ہملٹن ٹیسٹ کھیلیں گے

کیوی مڈل آرڈر بیٹسمین روس ٹیلر ہملٹن ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ان کی بائیں آنکھ پر رسولی نمودار ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک تھی۔
ماہرین امراض چشم نے کہا ہے کہ روس ٹیلر کی آنکھ پر موجود رسولی ، ان کی بینائی کو فی الحال متاثر نہیں کررہی ہے۔ اس لئے وہ پاکستان کیخلاف 25 نومبر سے شروع ہونے والے ہملٹن ٹیسٹ میں شرکت کرسکیں گے۔
روس ٹیلر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس رسولی کے بڑھنے سے قبل اس کی سرجری کروالیں۔ امکان ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے بعد یہ سرجری کروائیں گے۔
سرجری کی صورت میں کیوی بلے باز آئندہ ماہ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی چیپل ہیڈلی سیریز کے لئے دستیاب نہ ہوں گے۔ آنکھ کی سرجری کی صورت میں روس ٹیلر تقریباً 6 ہفتے تک کرکٹ کے میدان سے دور رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: