بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،8شہید

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے میں بھارتی فائرنگ سے وادی نیلم میں 8 افراد شہید ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ پاکستانی افواج کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے ایک بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مذکورہ شہادتیں واقع ہوئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 11 زخمی بھی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی فائرنگ کی تصدیق کی ہے ۔ جاری کئے گئے بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں شاہ کوٹ، جورا اور باغ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: