وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے مابین اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ زیربحث آئے گا۔ دیگر امور میں ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف خاص وزیروں مشیروں سے نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے ۔ ملکی سلامتی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ کنٹرول لائن ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی دہشتگردی اور بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کےمعاملے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
آج وفاقی کابینہ میں زیربحث آنے والے امور میں افغان مہاجرین کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں افغان شہریوں کو ویزہ جاری کرنے کی پالیسی طے کی جائے گی۔
پالیسی کے مطابق افغان ویزہ درخواستوں کو تین درجوں میں تقسیم کر کے ویزوں کی ترجیحات طے کی گئی ہیں ۔ پہلی کیٹیگری میں افغان طالب علم ، دوسری میں پاکستانی سے شادی کرنے والے افغان شہری اور تیسرے درجے میں عام مہاجرین ہوں گے ۔