وحید مراد کی 33ویں برسی

پاکستانی فلموں، ڈراموں اور ڈائجسٹوں کو رومانویت اور مزاح کے بھرپور امتزاج والے ہیرو سے متعارف کروانے والے اداکار وحید مراد کی 33ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ سلمیٰ وحید مراد اور صاحبزادے عادل مراد نے بھی تقریب کا اہتمام کیا ہے جبکہ لوورز آف وحید مراد کے چئیرمین مرزا وقار بیگ کی رہائش گاہ اور لائبریری میں وحید مراد کی برسی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
وحید مراد اپنے دور میں واحد ایم اے پاس اداکار تھے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔
پردہ سکرین پر اپنی شاندار شخصیت کے سحر میں جکڑ لینے والے وحید مراد کی زندگی کے آخری دن نہایت المناک تھے۔ ان کا فلمی کیریئر زوال پذیر تھا اور نوبت یہ آچکی تھی کہ چاکلیٹی ہیرو سمجھے جانے والے اداکار وحید مراد، خود سے عمر میں صرف 3 برس چھوٹے اداکار ندیم کے والد کا کردار مانگنے کیلئے پروڈیوسروں کی خوشامد کرتے دکھائی دیتے تھے۔
ان کی اہلیہ سلمیٰ وحید مراد اپنی ازدواجی زندگی سے مایوس ہوکے امریکہ لوٹ گئیں تھیں جبکہ ان کے بیٹے عادل وحید مراد اپنی دادی اور والد کے ساتھ رہتے تھے۔
وحید مراد اپنے چہرے کی ایک سرجری کے سلسلے میں کراچی گئے تھے۔ یہاں انہوں نے صاحبزادے عادل مراد کو اس کی سالگرہ کے موقع پر تحائف دلوائے۔ اس کے بعد وہ اس دور کی معروف اداکارہ انیتا ایوب کی والدہ کے گھر جاسوئے ۔ صبح جب انہیں سرجری کیلئے جگانے کی کوشش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ ابدی نیند سوچکے ہیں۔
ان کی موت خودکشی تھی یا پھر اتفاق، اس راز سے آج تک پردہ نہیں اٹھ سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: