انٹارکٹکا میں پراسرار اہرام

اہرام مصر کا تذکرہ تو آپ نے خوب سنا ہوگا تاہم یو ٹیوب پر معروف ایک چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے ہی اہرام برفیلے میدانوں کی سرزمین انٹارکٹکا میں بھی موجود ہیں۔
تھرڈ فیز آف دی مون نامی اس چینل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اہرام مصر کے مماثل ایک بلند عمارت نما دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ مذکورہ مقام گوگل ارتھ پر بھی پن ہے۔
مذکورہ چینل کا دعویٰ ہے کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا تعمیر کردہ اہرام ہوسکتا ہے۔ یہ چینل خلائی مخلوق کے بارے میں ویڈیوز اور متنازعہ رپورٹس شائع کرنے کیلئے معروف ہے۔
اس ویڈیو میں انٹارکٹکا کی ہجے میں غلطی کی گئی ہے جس کی بناء پر اس کی مخالفت بھی خوب کی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویڈیو میں دکھائے جانے والے یہ مخروطی وجود اصل میں کیا ہیں۔
اڑن طشتریوں پر تحقیق کرنے والے نائیجل واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر یا تو فوٹو شاپ کی گئی ہیں یا پھر یہ برفیلے میدانوں میں عموماً برف گرنے سے وجود میں آنے والے قدرتی پہاڑ ہیں جو کہ عموماً اس جیسی ہی شکل کے ہوتے ہیں۔
اس سے قبل یوٹیوب پرہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ برمودا مثلث کے نیچے بھی دراصل ایک شفاف اہرام موجود ہے جو کہ اس علاقے میں داخل ہونے والے ہوائی جہازوں، کشتیوں کی گمشدگی کاباعث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: