ٹرمپ مخالف اداکاروں کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز

امریکی سابق صدر اوباما وائٹ ہائوس سے جاتے جاتے ان اداکاروں کو نوازنا نہیں بھولے ہیں جنہوں نے صدارتی انتخابی مہم میں ان کے حریف اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کی تھی۔ ان اداکاروں کیلئے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایوارڈ وصول کرنے والے شوبز کے ستاروں میں ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو، مائیکل جورڈن اور بروس سپرنگسٹین جیسے نام شامل ہیں۔ میڈل آف فریڈم دینے کی تقریب وائٹ ہائوس میں منعقد ہوئی۔
ٹی وی آرٹسٹ ایلن ڈی جینرز صدر اوباما سے ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر شدت جذبات سے مغلوب ہوگئیں۔ رابرٹ ڈی نیرو بعد ازاں انہیں دلاسہ دیتے دکھائی دیئے۔
یاد رہے کہ رابرٹ ڈی نیرو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس قدر شدید مخالف ہیں کہ انہوں نے ٹرمپ کو گھونسا مارنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے کہا وہ اپنی اس خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے کیونکہ ٹرمپ امریکی صدر ہیں۔
ٹام ہینکس نے بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت میں بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی۔
سابق صدر کی جانب سے یہ ایوارڈ کل 21 شخصیات کو دیا گیا جس میں دیگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مثلاً سائنس دان مارگریٹ ہملٹن ، لینڈ سکیپ آرٹسٹ مایالین بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: