بھارت کا ایٹمی میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ

بھارت نے جدید نیوکلیئر بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کے دو کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ میں پرتھوی ٹو میزائل کے دو تجربات مختصر وقفے سے کئے گئے۔

پرتھوی ٹو میزائل 500 سے ایک ہزار کلوگرام تک وار ہیڈ کے ساتھ 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل ہدف کو ڈھونڈ کر نشانہ بنانے کے جدید نظام سے لیس ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر کشیدگی عروج پر ہے۔

بھارت نے چند دن قبل ہائی وے کے اوپر جنگی طیاروں کو لینڈ کرنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: