بال ٹمپرنگ، فاف ڈو پلیسی پر جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو بال ٹمپرنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر 100 فیصد میچ فیس بطور جرمانہ عائد کی ہے۔

فاف ڈوپلیسی کو ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں منہ میں موجود ٹافی سے گیند کو چمکاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آئی سی سی کی انضباطی کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے کپتان کا موقف سننے کے بعد انہیں قصور وار قرار دیا ہے تاہم ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔

فاف ڈوپلیسی کے ڈسپلن ریکارڈ میں تین پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2013 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے پر ڈوپلیسی آدھی میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔

اس وقت ڈوپلیسی نے اپنے ٹراوزر کی زپ سے گیند کو رگڑا تھا۔ امپائرز نے موقع پر جنوبی افریقہ کو 5 رنز کی پنلٹی دیتے ہوئے گیند تبدیل کردی تھی۔

فاف ڈو پلیسی اے بی ڈویلیئرز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: