ثبوت ڈھونڈنے نہیں بچوں سے ملنے گیا، عمران خان

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں نعیم بخاری، بابر اعوان، سکندر مہمند اور ملائکہ بخاری شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن ثبوت ڈھونڈنے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حامد خان میڈیا کے دباؤ پر پاناما لیکس کیس سے علیحدہ ہوئے۔ کافی ثبوت مل گئے ہیں وکلا ساری چیزیں عدالت میں پیش کریں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ ایک دم سے قطری شہزادہ کہاں سے آگیا؟ موٹو گینگ عدالت میں طوطا مینا کی کہانی سنارہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چار روز لندن میں گزارنے کے بعد منگل کو لاہور واپس پہنچے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: