جنسی زیادتی کی شکار لڑکیوں کی شادی، متنازعہ بل واپس

ترکی کی پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کی شکار لڑکیوں کی شادی سے متعلق متنازعہ بل واپس لے لیا گیا، اس بل کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی ملکوں کی طرف سے سخت تنقید ک سامنا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی بیٹی نے بھی اس بل کی اعلانیہ مخالفت کی تھی جس کے بعد حکومت پر بل واپس لینے کے لئے دباؤ بڑھا دیا گیا تھا۔
ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اس مسودہ قانون کو بحث کے لیے فی الحال پیش نہیں کیا جائے گا۔ بل کےمطابق اگر زیادتی کا مجرم زیادتی کی شکار لڑکی سے شادی کر لے تو اس کی سزا معاف کر دی جائے گی۔
ترک وزیراعظم کے مطابق اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا عمل روک دینے کے بعد اِسے اُس کمیشن کو مزید غوروخوص کے لیے واپس بھیج دیا جائے گا، جس نے اِس کو مرتب کیا ہے۔
سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں کے سرگرم کارکنوں کا خیال ہے کہ اس بل کی منظوری سے جیلوں میں سزائے قید بُھگتنے والے جنسی زیادتی کے مجرم رہا ہو جائیں گے کیونکہ بل کی منظوری کے ایسے مجرم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سے شادی کرنا پڑتی۔
یلدرم کے مطابق اس قانون سازی کے مسودے پر حکومتی کمیشن مزید توجہ مرکوز کرے گا اور اُن تمام عوامی خدشات اور آراء کی روشنی میں اِس کا جائزہ لے کر ترمیم و اضافہ کر سکتا ہے، جو حالیہ ایام میں اِس مسودہ قانون کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل سامنے آئے ہیں۔
ترک صدر کی بیٹی سومیہ ایردوآن بھی اِس بل کی مخالفت میں پیش پیش تھیں۔ سومیہ خواتین کے حقوق سے متعلق تنظیم کی نائب صدر ہیں۔ ان کی تنظیم نے بھی بل کی سختی سے مخالفت کی تھی۔
مسودہ قانون کی واپسی کو ایک طرح سے اپوزیشن پارٹی کی کامیابی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ قانون کو آج نومبر کو پارلیمان میں بحث اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جانا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: