ماہ میر کو گوام فلم فیسٹیول ایوارڈ مل گیا

پاکستانی فلم ماہ میر نے گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کسی داستان پر مبنی بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، پاکستان کی طرف سے پہلی بار کسی فلم نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد بحرالکاہل میں امریکا کے ایک جزیرے گوام میں کیا گیا جس میں دنیا بھر سے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
ہم ٹی وی کی پیشکش ڈرامہ فلم ماہ میر 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہے۔ فلم میں ایمان علی اور فہد مصطفیٰ نے مرکزی کرار نبھائے۔
پاکستانی فلم کی اسکریننگ کے علاوہ اس فیسٹیول میں دیگر 60 فلمیں شامل کی گئی تھیں جن میں بھارت، چینی اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں کی فلمیں شامل تھیں۔
فلم کے ہدایتکار شہزاد انجم نے بھی فلم کی اسکریننگ اور ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ہی ایوارڈ وصول کیا۔
فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے منظر صہبائی کو بھی بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
اس فلم کو 2017 کے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب بھی کیا جاچکا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ نامزدگی شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کی۔
فلم اپنی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر سکی تاہم تنقید نگاروں نے فلم کی کہانی اور ہدایتکاری کی تعریف کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: