پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی جاری کر دی، کپتان مصباح الحق سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں شکست کے بعد قومی بلے باز یونس خان چوتھی سے چھٹی جب کہ باؤلنگ میں یاسر شاہ چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ انگلش بلے باز جوئے روٹ دوسرے اور کیویز قائد کین ولیمسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے ہیں جوکہ ان کے کیریئرکی بہترین ٹیسٹ رینکنگ ہے۔
ان کےعلاوہ ہاشم آملہ پانچویں، یونس خان چھٹے،اے بی ڈی ویلیئر ساتویں، وارنر آٹھویں، پجارا نویں اورانگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک 10 ویں نمبرپرموجود ہیں۔
پاکستانی کپتان مصباح الحق 11 ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ اظہرعلی اوراسد شفیق کی رینکنگ میں بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ دونوں بالترتیب 16 ویں اور 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے صرف یاسر شاہ ٹاپ 10 رینکنگ میں موجود ہیں جن کا نمبر ساتواں ہے جب کہ پاکستان کا کوئی بھی فاسٹ باؤلر بہترین 20 باؤلرز کی رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے روی چندرن ایشون بدستور پہلی پوزیشن پر فائز ہیں جب کہ سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ دوسرے،جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے اور انگلش بالر جیمز اینڈرسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد 2 پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی ہے تاہم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: