دوسرے ٹیسٹ میں شرجیل خان شامل ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل خان کو مصباح الحق کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آ چکے ہیں، ان کی جگہ اظہر علی دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ شرجیل خان بطور اوپنر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

شرجیل خان کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ 16 ٹی 20 اور 20 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور جارحانہ بیٹسمین کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں ان کی شمولیت کو حیران کن قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: