صدر بنتے ہی ٹرانس پیسیفک ڈیل ختم کرنے کا اعلان

امریکی نومنتخب صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالتے ہی ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ ڈیل ختم کر دیں گے، اس معاہدے نے امریکا کی معیشت تباہ کر دی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال طے پانے والے اس معاہدے میں امریکا کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، وہ اسے ختم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم میں یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ نوکریوں کی کمی، ویزے کے مسائل اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کریں گے۔
صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرمعمولی طور پر کامیابی ملنے کے بعد امریکہ بھر میں ان کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا۔
ٹی پی پی میں شامل ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: