بندر کی وجہ سے لیبیا میں درجنوں انسان قتل

جنوبی لیبیا کے  شہر صباح میں کئی روز سے  دو مسلح قبائل کے دوران بدترین لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دو بڑے قبائل اولاف سلیمان اور قذافی آمنے سامنے ہیں۔شہر میں گولہ باری اور جدید ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق لڑائی کی وجہ ایک بندر بنا۔ قذافی قبائل سے تعلق رکھنے والے دکاندار کے پالتو بندر نے کچھ دن قبل سلیمانی قبیلے کی اسکول جانے والی لڑکیوں پر حملہ کیا۔ اس بندر نے نہ صرف ایک لڑکی کے سر کے اسکارف کو پھاڑ دیا بلکہ چہرے پر بھی خراش لگائی۔

جواب میں سلیمانی قبائل کے مسلح افراد نے حملہ کر کے بندر اور مالک کے علاوہ مزید دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد شہر میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اب تک لڑائی میں 24افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق دونوں قبائل کے دوسرے کے خلاف مارٹر گولوں اور ٹینکوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔شہر مکمل طور پر بند ہے اور رہائشی گھروں میں  محصور ہیں۔

صباح لیبیا میں اسلحے کی اسمگلنگ کا گڑھ ہے اور یہی دونوں قبائل اس اسمگلنگ پر راج کرتے ہیں۔ دونوں قبائل میں ایک عرصے سے کشیدگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: