افغان دارالحکومت کابل میں اہل تشیع کی مسج و امام بارگاہ میں چہلم کی ماتمی مجلس کے دوران خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو پھاڑ لیا جس سے 27افراد شہید ہو گئے۔
کابل کے علقہ دارالامن کی مسجد و امام بارگاہ باقر العلوم میں دھماکا ہوا جہاں چہلم کی ماتمی مجلس سے قبل نماز ادا کرنے کے لئے لوگ موجود تھے۔ کابل پولیس چیف عبدالرحمان رحیم کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن کی حالت نازک ہے۔ ایسے میں شہادتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
اب تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عاشورہ کے موقع پر بھی شمالی افغانستان میں جلوس پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے۔