حسن سدپارہ انتقال کرگئے

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر53 برس تھی۔ رواں ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
حسن سدپارہ راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انہیں وزیراعظم کی ہدایت پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں آج صبح ان کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد وہ دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
حسن سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
ان کے بیٹے نے 8 نومبر کو حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں بہتر علاج کیلئے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا جائے تاہم 12 دن کے التوا کے بعد گزشتہ روز انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے 25 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔
ان کے بیٹے عارف نے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے میت سکرود منتقل کرنے کیلئے ان کی مدد کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: