سرکوزی کا سیاسی کیریئر اختتام کو پہنچ گیا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو صدارتی دوڑ کے ابتدائی مرحلے پرائمری میں شکست کا سامنا ہوا ہے۔ اس شکست کو سابق صدر کے کیریئر کا اختتام قرار دیا جارہا ہے۔
صدارتی دوڑ کیلئے ری پبلکن پارٹی کے موزوں امیدوار کو چننےپرائم کیلئے منعقدہ پرائمری میں نکولس سرکوزی کا مقابلہ سابق وزیراعظم فرانکوئس فیلن سے تھا۔ امید کی جارہی ہے کہ فیلن ہی پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار بنیں گے۔
فیلن ہم جنس پرستی کے خلاف اور سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر سے بے حد متاثر ہیں۔ نکولس سرکوزی کے مقابلے میں انہیں 43فیصد افراد کی حمایت حاصل ہوئی۔
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا اگلا مرحلہ 27 نومبر کو طے پائے گا جس میں فرانکوئس کا مقابلہ ایلن جوپ سے ہوگا۔ ایلن جوپ صدر یارک شیراک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی طرح فرانس میں بھی صدارتی انتخابی مرحلہ حیران کن نتائج کا حامل ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: