سمارٹ فونز کی دنیا میں نوکیا کی انٹری

نوکیا نے بھی سمارٹ فون کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔ دو روز قبل اس حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم کمپنی نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا۔
نوکیا برانڈ کے تحت سمارٹ فونز لانچ کرنے کا لائسنس ایچ ایم ڈی گلوبل کے پاس ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس فروری میں اپنا سمارٹ فون لانچ کریں گے۔
سمارٹ فون کی نمائش ایم ڈبلیو سی 2017 نامی نمائش میں کی جائے گی۔ یہ نمائش 27 فروری سے شروع ہوگی۔ امکان ہے کہ نوکیا کا پہلا سمارٹ فون ڈی ون سی ہوگا۔
امکان ہے کہ فل ایچ ڈی سکرین والے اس فون کا ریم 3 جی بی جبکہ اوکٹاکور پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ٹیبلٹ ہوگا کیونکہ اس کا سکرین سائز 13 انچ سے زیادہ بتایا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نوکیا دو اینڈرائڈ سمارٹ فونز بھی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: