جکووچ کو شکست، مرے کی نمبرون پوزیشن برقرار

برطانیہ کے اینڈی مرے نے اے ٹی پی ٹورز فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ 5 بار فاتح رہنے والے نووک جکووچ کو شکست دے کے مرے نمبر ون پوزیشن کے ساتھ سیزن ختم کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
لندن کے اوٹو ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں اینڈی مرے کی فتح کا سکورچھ تین، چھ چار رہا۔ اینڈی مرے کی مسلسل یہ 29ویں کامیابی بھی ہے۔
اینڈی مرے نے دو ہفتے قبل ہی نووک جکووچ سے ٹاپ پوزیشن چھینی تھی ۔ دونوں کے بیچ پوائنٹس کے معمولی فرق کی وجہ سے طے تھا کہ اے ٹی پی ٹورز فائنل کا فاتح ہی سیزن کے اختتام پر ٹاپ پوزیشن کا حامل کھلاڑی رہے گا۔
جکووچ مسلسل 122 ہفتوں سے اس پوزیشن پر موجود تھے۔
نووک جکووچ اس میچ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین ہونے والے 34 ٹاکروں میں سے اینڈی مرے کو محض 10 میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔
نووک جکووچ گزشتہ 4 برس سے مسلسل یہ ٹائٹل جیت رہے تھے، اور مزید دو ٹائٹلز جیت کے سوئس کھلاڑی راجرفیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے بھی پر امید تھے ۔
اینڈی مرے کیلئے یہ فتح اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ ڈبلز چیمپئن شپ کے فائنل میں ان کے بھائی جیمی مرے اور ڈبلز میں اینڈی مرے کے پارٹنر رہنے والے برونو سورز نے ڈبلز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس میچ میں جکووچ کو اگرچہ فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن مرے کی شاندار پرفارمنس کے علاوہ جکووچ کے 30 ایررز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: