حضرت امام حسینؓ کا چہلم، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حساس علاقوں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ماتمی جلوسوں کی کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ ڈرون کیمرے سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ  کا عرس بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات کی ہے کہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ عزاداروں اور زائرین کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

سکھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع میں چھوٹے بڑے سولہ سے زائد ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ اور شیخ شیھن بادشاہ سے تین بجے کے بعد برآمد ہوگا۔ دو ماتمی جلوس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جن کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سکھر پولیس کے 12 سو، رینجرز کے 250 سے زائد جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج آرمی کی دوکمپنیاں بھی بھی موجود ہیں۔

کوئٹہ میں ماتمی جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور لیویز تعینات ہیں۔ جلوس میں 28 دستے شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: