وفاقی حکومت نے تلور کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کئے ہیں اور ان میں پاناما معاملے پر خط لکھنے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کا نام بھی شامل ہے۔
شیخ حمد بن جاسم بن جابر الثانی کو شکارکے لیے پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ کے علاقے مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں تلور کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق 3 ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر سے 31 جنوری 2017 تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ تلور کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت پابندی ہے جب کہ پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں تاہم زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں۔