آصف زرداری کی عنقریب وطن واپسی

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی جلد وطن واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلاوطن نہیں، بلکہ چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے۔
سابق صدر نے معروف صحافی حامد میر کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی سیاست پر ذومعنی تبصرے بھی کئے ہیں۔ آصف علی زرداری نے عمران خان پر پھبتی بھی کسی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ “انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی”۔ انہوں نے کہا کہ چاندنی سے مراد وزارت عظمی ہے۔ امکان ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ ماہ اپنی اہلیہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر واپس آئیں گے۔
آصف علی زرداری گزشتہ ایک برس سے دبئی میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے یہ جلاوطنی اختیار کرنے سے قبل ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بارے میں سخت تبصرے کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: