مردان جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دینے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مردان کی ہائی سیکیورٹی جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ قرار دینے کی سمری اعتراض لگا کے واپس کردی ہے۔ سمری کی واپسی سے سنٹرل جیل قرار دیئے جانے کی کوششوں کو دھچکہ پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ سمری کی تیاری میں محکمہ خزانہ اور پولیس سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ پولیس، محکمہ خزانہ اور پولیس سے مشاورت کے بعد نئی سمری روانہ کرے۔
واضح رہے کہ مردان ہائی سیکیورٹی جیل کو سنٹرل جیل قرار دیئے جانے کا مقصد سنٹرل جیل پشاور سے قیدیوں کی یہاں منتقلی تھا۔ سنٹرل جیل پشاور میں 500 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ جبکہ یہاں 2900 قیدی رکھے گئے ہیں۔
بیرکس میں جگہ کی کمی کی وجہ سے قیدیوں کو جیل میں موجود مسجد میں رکھا گیا ہے۔ مردان کی ہائی سیکیورٹی جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دیئے جانے کی صورت میں یہاں 1000 قیدی منتقل کئے جانے تھے۔
مردان کی ہائی سیکیورٹی جیل، پشاور سنٹرل جیل کی نسبت زیادہ محفوظ تصور کی جارہی ہے کیونکہ یہ خصوصی میٹریل سے تیار کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: