امیر، غریبوں سے10 برس زیادہ جیتے ہیں

امریکہ میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق امیر افراد، غریبوں کی نسبت 10 برس زیادہ جیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق امریکی امیر ترین کائونٹیز میں خواتین 80 برس سے زائد کی عمر پاتی ہیں۔
ایسٹ ٹینیسی سٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی اس دلچسپ تحقیق میں امریکی ریاستوں کی دولت کی بنیاد پر تخصیص کی گئی تھی اور یہاں کے عوام کی اوسط عمروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
دوران تحقیق معلوم ہوا کہ غریب ترین کائونٹیز میں خواتین کی اوسط زندگی ، امیر کائونٹیز کی خواتین کے مقابلے میں 6 برس تک کم ہے۔ امیر کائونٹیز میں خواتین کی اوسط عمر 83 برس پائی گئی تھی۔
مردوں کے معاملے میں دولت کی تفریق سے عمر کا تعین زیادہ نمایاں محسوس کیا گیا۔ امیر مردوں کی اوسط عمر 80 جبکہ غریبوں میں اوسط عمر 70 برس پائی گئی۔
امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنفین نے عمروں کے درمیان اس فرق کو خطرناک قرار دیا ہے کیونکہ امریکی ریاستوں میں غربت کی شرح بھی نمایاں بڑھتی ہوئی محسوس کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: