خاتون 10 دن میں 2 بار حاملہ

آسٹریلیا کی ایک خاتون حیرت انگیز طور پر 10 دن کے اندر 2 بار حاملہ ہوگئی۔ طب کی دنیا میں اس نوعیت کے فقط 10 کیسز تاحال سامنے آئے ہیں۔
آسٹریلوی شہر برسبین سے تعلق رکھنے والی کیٹ ہل کیلئے 10 دن میں دو بار حاملہ ہونا، اس لحاظ سے بھی ناقابل یقین دکھائی دیتا ہے کہ انہیں ڈاکٹرز بانجھ قرار دے چکے تھے۔
کیٹ ہل کے مطابق انہیں یہ اطلاع 2006 میں سنائی گئی تھی۔ جوڑے کے ہاں اس معجزاتی حمل کے نتیجے میں پیدائش 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ جڑواں بچیوں کے نام جوڑے نے شیرولیٹ اور اولیور رکھے ہیں۔
کیٹ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر براڈ آرمسٹرونگ کے مطابق سائنس کی زبان میں اس صورتحال کو “سپرفیٹیشن” کہا جاتا ہے۔ یہ صورتحال اتنی غیر معروف ہے کہ طبی کتب میں بھی اس کا تذکرہ شاز و نادر ملتا ہے۔ حتیٰ کہ انٹرنیٹ پر بھی اس سلسلے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ عمومی طور پر ایک بار حاملہ ہونے کے بعد وضع حمل تک دوبارہ حاملہ ہونا ممکن نہیں رہتا ہے تاہم شیرولیٹ نے 10 دن کے اندر ہی دوبار حاملہ ہوکے طبی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
کیٹ کے مطابق یہ صرف اس لئے ممکن ہوا کیونکہ خدا نے ان کیلئے دو جڑواں بچیوں کی ماں بننا طے کر رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: