مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ہیں۔ مصباح کی وطن واپسی کے سبب اظہر علی ہملٹن ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مصباح الحق کے سسر کی گزشتہ رات اچانک حالت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔ مصباح الحق آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔
کپتان کی واپسی کے باعث نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کریں گے۔
مصباح کی جگہ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان یا شرجیل خان میں سے کسی ایک کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی اضافی بلے بازوں کے طور پر پہلے سے ہی سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔
مصباح الحق کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب وہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں دستیاب نہ ہوں گے۔ 2012 میں گال ٹیسٹ کے موقع پر مصباح کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ سے معطل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: