کانپورٹرین حادثہ:ہلاکتوں کی تعداد96 ہوگئی

بھارتی شہر کانپور کے قریب اندور پٹنہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔ اس تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے کیونکہ امدادی کام ابھی بھی جاری ہے۔
ٹرین حادثہ اس وقت پیش آیا جب پٹنہ اندور ایکسپریس کی پوخارایم کے قریب 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریاست کے جی ڈی پی جاوید احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد کی ہلاکت ممکن ہے کیونکہ دو بوگیاں ابھی بھی ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں اور انہیں کاٹنے کا کام جاری ہے۔
یہ علاقہ کانپور شہر سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
اس وقت اندھیرے اور مضافاتی علاقے میں ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں کے آغاز میں بھی مشکلات پیش آرہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: