پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو8 وکٹس سے شکست دےدی۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈنے105رنزکاآسان ہدف 2 وکٹ پرحاصل کیا۔
بارش سے متاثرہ یہ میچ محض 4 دن میں ہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس میچ کی دونوں اننگز میں پاکستانی بیٹنگ فلاپ ہوئی تھی۔
میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 129 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ پوری ٹیم 171 رنز بنا کر آؤٹ گئی۔
اس طرح میزبان ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے 105 رنز کا آسان ہدف ملا جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے جارحانہ اننگز کھیلیں۔ انہوں نے 77 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈی گرانڈ ہوم کو پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 133 رنز بنا سکی تھی جبکہ کیویز نے 200 رنز سکور کئے تھے۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں کپتان مصباح الحق 31 رنز کے ساتھ نمایاں ترین سکورر رہے تھے۔
دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔6 کھلاڑی سکور ڈبل فگر میں داخل کرنے سے قبل ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے سہیل خان ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 40 رنز بنائے، دیگر میں اظہر علی31 جبکہ بابر اعظم نے 29 رنز بنائے۔
پاکستان کی شکست میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ڈی گرانڈ نے اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے کل 7 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: