کیپٹن صفدر کی وزیر اعظم کے فیورٹ فواد حسن فواد پر کڑی تنقید

مریم نواز شریف کے خاوند اور ن لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہٓ وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری سینئر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق فیصلوں میں مصروف ہیں، یہ سلسلہ بند کیا جائے۔
کیپٹن صفدر کے مطابق فواد حسن 20 گریڈ اور اس سے اعلیٰ گریڈ کے سرکاری افسران کی پروموشن کے حوالے سے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک انفرادی شخصیت اپنی خواہش کے مطابق افسران کو ترقیاں دے رہی ہے۔ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی پوموشن کے معاملے کو طے کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی دینے کا فیصلہ کسی بھی افسر کی کارکردگی اور اس کے ٹریک ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔ منتخب نمائندے سرکاری ملازمین کی ترقی کے حوالے سے زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
کیپٹن صفدر نے مطالبہ کیا کہ تمام وفاقی سیکریٹریز کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ انہیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ میں فواد حسن سے کہوں گا کہ وہ ایوان میں آکر بیٹھیں تاکہ انہیں عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ ہم جانتے ہیں کہ بیشتر بیوروکریٹس شام میں اپنے پرائیوٹ دفاتر چلاتے ہیں اور انہوں نے کس طرح ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: