ارباز اور ملائکہ نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا نے طلاق کا فیصلہ کر لیا، دونوں نے علیحدگی کے لئے فیملی کورٹ میں کیس دائر کر دیا ہے۔
گزشتہ ایک سال میں ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہو گئیں، دونوں اگرچہ الگ الگ رہ رہے تھے لیکن ساتھ ہی علیحدگی کی تردید بھی کرتے جا رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے گزشتہ سال ہی ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ بھی علیحدہ گھر میں رہائش پذیر تھیں۔
دونوں اداکاروں کی جوڑی کو آپس میں دوبارہ ایک کرنے کے لیے سلمان خان سمیت متعدد ستاروں نے کوششیں بھی کیں لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دونوں کی جلد عدالت میں پیشی کا امکان ہے جس کے بعد دونوں کی 18 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: