روایتی جنگ کے لئے تیار ہیں، جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب بھی پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے، اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے خطرات سے نمٹنا جانتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران، جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ہیروز کی طرح پاک فوج کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔
پاک فوج اپنے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے آزمائی گئی ہے جس نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے جو اپنی جنگی مہارت کی وراثت اور روایات رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: